‫‫کیٹیگری‬ :
10 December 2017 - 09:07
News ID: 432185
فونت
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی :
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا : ضرورتمندوں کی خدمت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت کا حصہ ہے اور انسان کی معنوی معراج کا سبب ہے۔
سید ابراهیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق روضہ امام علی رضا علیہ السلام کے متولی حجت ‌الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رئیسی نے حرم مطہر رضوی کے خادموں کے درمیان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں خدمت کو الہی عنایت اور عظیم افتخار قرار دیا اور کہا : اسلامی نقطہ نظر سے دوسروں کی خدمت کرنا نہ فقط اپنی ذاتی منفعت اور نفسیاتی سکون بلکہ صرف خداوندعالم اور اس کی رضایت کے لئے ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ  غیر اسلامی نقطہ نظر سے خدمت کرنے کا مقصد دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کرنا اور اپنی ذاتی منفعت اور اپنے مقام کو مضبوط کرنا ہے بیان کیا : اسلامی خدمت میں صرف خداوند عالم کی رضا یت مدنظر ہوتی ہے ۔

خبرگان رہبری کونسل کے صدارت کمیٹی کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ خدمت صرف اسلامی ثقافت کا حصہ اور ایران و مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے، تاکید کی : خدمت؛ عالمی موضوع ہے کہ جس میں مختلف عناوین شامل ہیں۔

دوسروں کی خدمت میں ، اپنا ذاتی فائدہ حاصل کرنے کا کوئی مقام نہیں ہے

روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا : اسلامی نقطہ نظر سے دوسروں کی خدمت صرف رضایت الہی کو حاصل کرنے کے لئے ہے اور اپنے ذاتی مقام و منفعت اور نفسیاتی سکون کو بیان نہیں کیا گیا ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے کہا : دوسروں کی مشکلات کو حل کرنا اور لوگوں کی خدمت کرنا حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت کرنے کا مصداق ہے کہ جو رضایت الہی اور انسان کے لئے معنونی ارتقاء و معراج کا سبب ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ خدمت کے لئے مختلف میدان موجود ہیں بیان کیا : ہر وہ کام کہ جو رضایت الہی کی خاطر ہو مقدس ہے؛ اسی طرح اگر کوئی خاتون اپنے گھر کے کاموں کو بھی رضایت الہی کے لئے انجام  دے یا کوئی مرد اپنے گھر کے خرچ کی درآمد کے لئے خشنودی خدا مد نظر رکھتے ہوئے کوشش کرے تو ان  کا یہ کام بھی مقدس ہوگا ۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت ہر خدمت سے بلند و بالاہے

روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے حرم مطہر رضوی کے خادمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا : حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں خدمت کرنا ایک عظیم افتخار ہے کہ جس کا دنیا کی کسی بھی خدمت سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا  اس لئے کہ امام معصوم علیہ السلام کے روضہ منورہ میں خادمین  تمام اسماء حسنی الہی کے مظہر ہیں ، وہ خدمت کرتے ہیں اور تمام فرشتے اس خدمت کی آرزو رکھتے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں اس روضہ مقدس میں اتحاد واتفاق اور منظم ہونے پر تاکید کی اور کہا : اس عظیم و ملکوتی حرم کے خادمین زائرین پر توجہ اور ان کی خواہشات و ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ کہ جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خصوصی مہمان ہیں ، ان حضرات کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں خاص نظم و اہتمام سے کام لیں کیوں کہ تھوڑی سی بھی کوتاہی و بے نظمی اس روضہ مبارک میں بہت سی مشکلات کھڑی کرسکتی ہیں۔

حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے حضرات رسول خدا ص ، حضرت امام حسن اور حضرت امام علی رضا علیہم السلام کی شہادت کے ایام میں 40 لاکھ زائرین کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : حضرت کی عنایات کے ساتھ الحمد للہ اس سال بھی ماہ صفر کے آخری عشرے میں زائرین نے دلنشین زیارت کا تجربہ کیا اور اس معنوی بارگاہ سے فیضیاب ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬