‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2017 - 09:27
News ID: 432198
فونت
آیت الله سید محمد سعید حکیم:
مرجع تقلید نجف اشرف نے قدس کے سلسلے میں امریکی حکومت کے فیصلہ پر سخت عکس العمل کا اظھار کیا اور کہا : ٹرمپ کا فیصلہ مسلمانوں کی توہین ہے ۔
آیت الله سید محمد سعید حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں امریکی حکومت کی جانب سے قدس کو غاصب صھیونیت کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کی ۔

اس بیانیہ میں آیا ہے : اس طرح کے اقدامات ، اربوں انسانوں کے جزبات سے کھلواڑ اور فلسطین و دنیا کے مسلمانوں کی توہین شمار کی جاتی ہے ۔

انہوں نے سوره انفال کی 46 ویں آیت کریمہ « وَأَطِيعُواْ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَلاَ تَنَازَعُواْ فَتَفْشَلُواْ وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُواْ إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ۔ ترجمہ : اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میںنزاع نہ کرو ورنہ ناکام رہو گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر سے کام لو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے » کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ اقدام مسلمانوں کی اسلام کی حقیقی تعلیم سے جدائی اور دوری کا نتیجہ ہے ، مشترکہ مسائل و مصالح پر بے توجہی ، ایک دوسرے کی بے احترامی اور شدت پسندی اور دھشت گردی کی توسیع کا نتیجہ ہے ۔

آیت الله حکیم نے تاکید کی: تمام اسلامی ممالک خصوصا دھشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ممالک اپنے کردار و طرز عمل پر تجدید نظر کریں اور ملت اسلامیہ سے مسالمت آمیز تعلقات قائم کرنے کے لئے بار دیگر کوشش کریں کیوں کہ دین اسلام اور مسلمانوں کے حق میں بہتر و مفید ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬