رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 25ویں نماز کانفرنس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ فریضہ نماز کے فروغ اور اس کو قائم کرنے کی دعوت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔
اس موقع پر قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ نماز کانفرنس کے عہدیدار اس کے سالانہ انعقاد کو ایک فرض سمجھیں اور کی قدر کریں اور مضبوط عزم کے ساتھ اپنے مقصد کو جاری رکھیں اور جان لیں کہ اللہ رب العزت صابرین کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ نماز کانفرنس کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ہمیں چاہئے نماز کی روح کا ادراک کریں۔
قائد انقلاب نے کانفرنس کے عہدیداروں بالخصوص نماز سیکریٹریٹ کے سربراہ علامہ محسن قرائتی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نماز کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کانفرس کے دوران ہمارا یہ مقصد ہونا چاہئے کہ ہم نماز کی اہمیت اور اس کا مقصد لوگوں تک پہنچائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/