‫‫کیٹیگری‬ :
24 December 2017 - 12:55
News ID: 432382
فونت
آیت الله روح الله قرهی :
مدرسہ علمیہ امام مهدی (عج) کے بانی نے اس بیان کے ساتھ کہ قرب الی الله صرف اخلاقیات کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے بیان کیا : نفس کی معرفت سبب ہوتا ہے کہ انسان اپنے وقار و اپنی اہمیت کو درک کرے اور الہی اخلاق کے متخلق ہوں ۔
آیت الله قرهی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام مهدی (عج) کے بانی آیت الله روح الله قرهی نے مسجد امام مهدی (عج) میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں بیان کیا : بہت ساری روایتیں انسان کو الہی اخلاق کے متخلق ہونے کے لئے بیان ہوا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امام صادق علیہ السلام نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ چار چیزیں ہیں کہ اگر کوئی انسان اس کو اپنے وجود میں اتار لے تو جتنا بھی وہ گناہ سے بھڑا ہو خداوند عالم اس کے تمام گناہوں کو نہ صرف بخش دے گا بلکہ ان تمام گناہوں کو نیکی میں بدل دیگا اور وہ چار چیز صدق ، حیا ، حسن خلق اور شکر ہے ۔

آیت ‌الله قرهی نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اس تاکید کے ساتھ کہ انسان کے طرز رویہ و سلوک میں حیا کی بہت زیادہ اہمیت ہے بیان کیا : بی حیائی بہت سارے بلاوں کا مقدمہ ہے ، حسن خلق بھی دعا کے قبول ہونے اور الہی تقرب کے لئے زمینہ ہموار کرتا ہے ، نعمت پر شکر زبانی اور عملی انسان کے مقام و منزلت کو اپنی بلندی پر پہوچاتا ہے اور صداقت بھی انسان کو غلط کام کرنے سے روکتا ہے ۔

مدرسہ علمیہ امام مهدی (عج) کے بانی بیان کیا : اگر انسان قرآن کریم کی آیات و روایات پر ایمان رکھتا ہو تو تمام ذکر ہوئے امور پر عمل کرے ، فیض کاشانی مرحوم اس طرح بیان کرتے تھے کہ کیوں انسان اخلاقی بحث کو بڑھتا ہے اور اس کا مطالعہ کرتا ہے لیکن اخلاق سے متخلق نہیں ہوتا ؛ اس کے جواب میں بیان کرتے ہیں اگر انسان خود کو پہچانے ، معرفت نفس رکھے اور جان لے کہ اس کا کیا مقام ہے تو یقینی طور سے الہی اخلاق سے متخلق ہوگا ؛ اس وجہ سے قرب الی اللہ صرف اخلاقیات کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ عبد العظیم حسنی (ع) کے زیارت کا ثواب زیارت امام حسین (ع) کے مساوی ہے کہا : حسین بن روح کے فرمائیش کے مطابق حضرت عبد العظیم حسنی (ع) معرفت نفس رکھتے تھے الہی اخلاق کے متخلق تھے اور جو بھی آئمہ بیان کرتے تھے اس پر مکمل طور سے عمل کیا کرتے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬