‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2018 - 16:40
News ID: 432554
فونت
آیت الله سید محمد سعید حکیم :
نجف اشرف کے ایک بزرگ مرجع تقلید نے بیان کیا کہ جوانوں کو مغربی معاشرے کی تقلید کے ذریعہ اپنی عمر تباہ نہیں کرنا چاہیئے ۔
 آیت الله سید محمد سعید حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف صوبے کے جوانوں نے نجف اشرف میں حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم مرجع تقلید سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں حضرت محمد (ص) کی زندگی کو بیان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی زندگی میں بہت ساری مشکلات و سختی کو تحمل کی لیکن اس کے باوجود لوگوں کے لئے دین مبین اسلام کی تبلیغ و اسلامی قانون کے نشر و الہی رسالت کو بیان کرنے و رضایت الہی حاصل کرنے میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں کی ۔

انہوں نے وضاحت کی : جوانوں کو چاہیئے کہ جس حد تک ان میں استعداد و صلاحیت ہو عقلانیت کے مطابق دین عقائد و اصول کے تثبیت میں استفادہ کریں ۔

مرجع تقلید نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ جوانوں کو چاہیئے کہ شہوت اور تھوڑی دیر کی خواہش ، کچھ لمحہ اور فورا ختم ہونے والے لذت جس کے سلسلہ میں سیرہ اہل بیت علیہم السلام کی مخالف ہے اس سے دوری اختیار کریں ۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ اہل بیت علیہم السلام فضائل و مناقب کے مالک ہونے اور اسلام کے حقیقی اصول کی پیروی کی وجہ سے دنیا والوں کے لئے قابل احترام ہیں ۔

حضرت آیت الله حکیم نے خداوند عالم سے جوانوں کی توفیقات و بصیرت میں اضافہ اور ایمان کے استحکام کے لئے دعا کرتے ہوئے بیان کیا : جوانوں کو مغربی معاشرے کی پیروری کرتے ہوئے بحران و مشکلات کے حل کرنے کی غرض سے اپنی عمر کو تباہ نہں کرنا چاہیئے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬