‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2018 - 17:19
News ID: 432562
فونت
شیخ عبد العامر قبالان :
لبنان میں شیعہ اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ دشمن ایران کے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے معروف عالم دین اور شیعہ اسمبلی کے اسپیکر شیخ عبد العامر قبالان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تکفیری قوتوں کے خلاف لڑنے والوں میں سرفہرست ہے۔

ایران میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں موجود رہبر اعلی کی بابصریت اقدامات اور عوام کی ہوشیاری سے یہ سازشوں پہلے ہی سے ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں۔

اسلامی انقلاب کے خلاف استکباری طاقتوں کی ختم نہ ہونے والے سازشوں پر حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا ایران میں مظاہرے اقتصادی اور معاشی بے ضابطگیوں کے خلاف تھا لیکن ایران میں موجود بیرونی طاقتوں کے ایجنٹوں نے اس سے غلط فائدہ لیتے ہوئے عوام کو اکسانے کی کوشش کی۔

انہوں نے ایران میں مظاہروں کو ہوا دینے کی امریکہ اور کچھ خطے کے ممالک کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی چلینچزسے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت تکفیری طاقتیں اور امریکہ نے مل جل کو ایران کو غیر مستحکم کرنے کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں جو آخر کار ناکام ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬