‫‫کیٹیگری‬ :
16 January 2018 - 17:03
News ID: 433658
فونت
برطانیہ کے ایک بڑے سرکاری اسکول نے کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
حجاب پر پابندی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک بڑے سرکاری اسکول نے  کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیوہم کے سینٹ اسٹیفن پرائمری اسکول نے ادارے میں زیر تعلیم مسلمان بچیوں کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سے یونیفارم میں از خود تبدیلی کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ تدریس کے اوقات میں بچوں کو رمضان کے روزے رکھنے نہ دیں اور روزے  کی حالت میں طلبا کو اسکول نہ بھیجیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ وہ ملک ہے جو اپنے سیاسی مفاد کے حصول کے لئے آزادی کا نعرہ لگاتا ہے اور دوسرے ملک پر آزادی نہ ہونے کا الزام لگاتا ہے اور انسانی حقوق کے پامال ہونے کی بات کرتا ہے مگر خود اس ملک کے باشندے آزادی سے کوسو دور ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬