رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ بھارت سے وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف نئی سازش کی بو آرہی ہے۔
انہوں ںے وضاحت کی کہ سر زمین کشمیر اور فلسطین پر قابض غاصب ریاستوں کا گٹھ جوڑ ، امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن عزائم کے بعد، دو اسلام دشمن اور پاکستان دشمن ریاستوں کی قربت ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے خلاف ، ھندوستانی مسلمانوں نے احتجاج کر کے غیرت ایمانی کاثبوت دیا ہے، پاکستان کے غیور عوام بھی فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ نے ہمیشہ مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے، ہم اس منحوس مثلث کے خلاف اب بھی بھرپور آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے وطن کے باوفا بیٹوں اور غیور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کے چھ روزہ دورے اور اسلام دشمن منصوبوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء کشمیر اور فلسطین ضرور آزاد ہوگا اور ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/