حرم امیر المومنین(ع) کے سیکشن امور فکریہ کے شعبہ ریسریچ اینڈ سڈیز نےایک خاص کورس کا اہتمام کیا جس میں نصوص کی تحقیق کےعلم پر گفتگو کی گئی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین(ع) کے سیکشن امور فکریہ کے شعبہ ریسریچ اینڈ سڈیز نےایک خاص کورس کا اہتمام کیا جس میں نصوص کی تحقیق کےعلم پر گفتگو کی گئی۔
اس کورس کا انعقاد عمار بن یاسر ہال میں کیا گیا جس میں حوزہ علمیہ کے بہت سے علما اور اکابرین نے شرکت کی۔
اس کورس کا دورانیہ دو دن ہوگا جس میں ڈاکٹر محمد ربیعی لیکچر کے فرائض انجام دیں گے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مخطوطات اور قدیم نصوص کسی بھی ملک کے لئے ایک خزانہ کی حیثیت رکھتےہیں جن کی تحقیق اور مطالعہ کی ضرورت ہوتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ حرم امیر المومنین(ع) کی جانب سے کیا جانے والا یہ کورس نہایت مفید اور ایک اچھی پیش قدمی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے