رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان عبداللهی موسی نے کہا کہ نائجیریا کے عوام نے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں حکومت سے آیت اللہ ابراهیم زکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آیت اللہ ابراهیم زکزاکی کی صحت کے بارے میں یقین دہانی کرائے جانے کے باوجود جیل میں ان کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے 13 دسمبر 2015 کو زاریا شہر کی امام بارگاہ پر حملہ کیا اورآیت اللہ ابراهیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔ اس حملے میں آیت اللہ ابراهیم زکزاکی کے 3 بیٹے اور بہت سے افراد شہیداور زخمی ہوئے۔
نائجیریا کی عدالت کی جانب سے آیت اللہ ابراهیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے حکم کے باوجود فوج اور حکومت انھیں آزاد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے حالانکہ آ یت اللہ ابراهیم زکزاکی کی صحت بھی بہت خراب ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/