‫‫کیٹیگری‬ :
06 February 2018 - 11:25
News ID: 434919
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور علمی ثقافتی سرحدوں کی محافظ ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے وحدت ہاوس قم میں ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کی کابینہ کے اراکین کی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام محمد موسیٰ حسینی کی سربراہی میں اور دانشکدہ شہید حسینیؒ کی انتظامیہ نے علیحدہ علیحدہ خصوصی ملاقاتیں کیں اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کو جدید چیلنجز سے آگاہ رہنا چاہیے، اپنے کاموں میں اخلاص، معنویت اور دینداری کو مرکزی حیثیت دیں،علماء کرام کی دوبنیادی ذمہ داریاں ہیں، نمبر ایک انبیاء کے وارث ہونے کے ناطے دیانت ومعنویت کے حامل ہونا اور نمبر دو زمانہ شناس، دشمن شناس اور مخاطب شناس ہونا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور علمی ثقافتی سرحدوں کی محافظ ہے لہذا آپ کوشش کریں مختلف میدانوں میں اسپشلسٹ بنیں  تاکہ قوم وملت کی مدد کرسکیں۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجت الاسلام شفقت حسین شیرازی، ایم ڈبلیوایم قم کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام موسیٰ حسینی ودیگر بھی موجود تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬