‫‫کیٹیگری‬ :
06 February 2018 - 17:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 434924
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ نائیجریا سے لیکر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں، جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کر رہا ہے، ولایت فقیہ، ولایت انبیاء اور آئمہ ہدیٰ کا تسلسل ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ امام خمینیؒ اور رہبر معظم جیسی شخصیت امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نعمت ہیں، ان کے افکار و کردار کو اپنا کر بنی نوع انسان کی سعادت کا اہتمام کیا جا سکتا ہے،

حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے، جو اقوام عالم کیلئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کیلئے خیر و سعادت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فکر خمینیؒ اور انقلاب اسلامی نور کی تجلی بن کر اقوام عالم میں ظلمتوں اور انھیروں کو روشنی میں بدل رہا ہے، امام زمانہؑ کے عالمی انقلاب کیلئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کیلئے زمینہ سازی کرے۔

انہوں نے کہا کہ نائیجریا سے لیکر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں، جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں منعقدہ ولایت فقیہ سیمینار سے دانشور استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ، مرکزی صدر فضل حسین اصغری اور سردار ظفر سانگھی نے بھی خطاب کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬