‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2018 - 17:27
News ID: 435076
فونت
ایران اور ہندوستان نے کثیرالجہتی تعلقات سمیت نقل و حمل، توانائی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
ایران و ھند

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور ہندوستان نے کثیرالجہتی تعلقات سمیت نقل و حمل، توانائی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایران اور ہندوستان نے ہفتہ کے روز ایرانی صدر کے تین روزہ دورے ہندوستان کےاختتام پر ایک مشترکہ بیان میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع دینے پر زور دیا۔

اس بیان کے مطابق، دونوں حکام نے دوطرفہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ باہمی مفادات کی فراہم، مستحکم ثفاقتی اور تاریخی تعلقات کی بنیاد پر ہے۔

دونوں فریفین نےاس بات پراتفاق کیا کہ مستحکم دوطرفہ تعلقات علاقا‏ئی تعاون، امن، استحکام اور خوشحالی پر موثر ہو سکتے ہیں۔

اس موقع ایرانی صدر اور ہندوستانی وزیر اعظم نے اضافی ٹیکس کے وصولی کی روک تھام، ٹیکس چوری کی روک تھام، سیاسی ویزے کی منسوخی، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری اور روایتی صحت کے شعبوں میں کچھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

دونوں فریقین نے زرعی، تجارتی، چابہار بندرگاہ کے پہلے فیز کے منیجمنٹ، پوسٹ اداروں کے درمیان باہمی تعلقات اور صحت، دوائیں اور معالجہ کے شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے حکام نے روان سال میں مشترکہ کمیشن کا انعقاد، باہمی سفارتی تعلقات کی توسیع، دونوں ممالک کے خارجہ وزارتوں ےکے درمیان سیاسی مشاورت، دونوں ممالک کی قومی سلامتی کونسلز اور آرمی کے مابین مذاکرات اور پارلیمانی تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اس موقع میں دونوں ممالک نے علاقائی اور غیرعلاقائی مسائل پر ایران کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے اور ہندوستان اور مشرقی وسطی کے لیے ایرانی چابہار کی اہمیت کے باوجود زہدان – چابہار کے ریلوے لائن کے فروغ کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ سٹیمپ کی رونمائی ہوگئی۔

ہندوستانی وزیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شق 2231 کے تناظر میں عالمی جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران جمعرات کے روز ہندوستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر حیدرآباد پہنچ گئے۔

صدر روحانی نے جمعہ کی رات ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پر پہنچ گئے اور آج صبح ہندوستانی وزیر اعظم نے اس کا پرتباک استقبال کیا۔

ایرانی صدر نے ہفتہ کے روز ہندوستان کے عظیم رہنماء مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھائے اس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر روحانی نے نئی دہلی کے ہوائے اڈے پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایشیائی دو اہم ممالک اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا نہ صرف دونوں قوم بلکہ تمام خطے کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعہ کے روز حیدرآباد شہر کے مرکزی نماز جمعہ میں شرکت کی اور اس موقع پر نمازیوں نے معزز مہمان صدر کا والہانہ انداز میں استقبال کیا۔

ایرانی صدر نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬