‫‫کیٹیگری‬ :
12 March 2018 - 14:46
News ID: 435324
فونت
نیٹو میں امریکا کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ داعش کو تشکیل دینے میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔
رابرٹ ہنٹر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیٹو میں امریکا کے سابق سفیر رابرٹ ہنٹر نے داعش کی تشکیل میں سعودی حکومت کے کردار اور اس گروہ کے لئے ریاض کی حمایت اور ساتھ ہی مغرب کی جانب سے اس پورے عمل پر چشم پوشی اور خاموشی کے بارے میں کہا کہ سعودی حکام امریکا کو بڑا شیطان نہیں سمجھتے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

نیٹو میں امریکا کے سابق سفیر نے عراق اور شام میں داعش کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایران کی جنگ ان تمام ملکوں کی مدد کرسکتی ہے جنھیں دہشت گردی کا سامنا ہے اسی لئے دہشت گردوں کے خلاف ایران کی سرگرمیوں اور اقدامات کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔

رابرٹ ہنٹر نے اس سوال کے جواب میں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار سے وائٹ ہاؤس کیوں انکار کرتا ہے کہا کہ امریکی حکام کے اس منفی نقطہ نگاہ کا تعلق اسرائیل کے بارے میں ایران کے موقف سے ہے کیونکہ اسرائیل کے بارے میں ایران کا جو موقف ہے وہ امریکا اور بعض دیگر ملکوں کو پسند نہیں ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬