‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2018 - 12:15
News ID: 435563
فونت
حضرت آ‌یت الله نوری همدانی :
حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ایرانی انقلاب نے دنیا کے مسلمانوں کو بیدار کر دیا ہے ، کہا : امید کرتا ہوں کہ سب مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوں کیوں کہ یہ اتحاد دوسرے لوگوں کو متحد کر سکتا ہے اور اگر ہم لوگ متحد ہو گئے تو یقینا مستقبل میں دنیا ہمارے ساتھ ہوگی ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : پیغمبر اکرم (ص) نے اسلام کو اس لئے کہ مسلمان صاحب عزت و عظمت اور قدرت ہوں قران کریم کی کئی آیات کے اصول ہر منظم کیا ہے ، اس وجہ سے اگر مسلمان اس اصول کے مطابق قدم بڑھاتے ہیں تو ہمیشہ عزت و قدرت کے ساتھ سر بلند رہے نگے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ مسلمانوں کی عظمت و قدرت کے استحکام کا پہلا اصول ایمان ہے وضاحت کی : اگر مسلمان دلیل و برہان کے ذریعہ قرآن کریم ہر ایمان و عقیدہ رکھتا ہے تو دشمنوں کے مقابلہ میں بھی کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔

مرجع تقلید نے مسلمانوں کی عظمت و قدرت کے استحکام کا دوسرا اصول علم جانا ہے اور بیان کیا : قرآن کریم میں ۸۰ جگہوں پر علم ، عالم ، تعلیم اور تعلم کی تعریف و تمجید کی گئی ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم نے ان لوگوں کو جو صاحب علم و ایمان ہیں ان کے لئے خاص مقام و منزلت عطا کی ہے وضاحت کی : پیغمبر اکرم (ص) فرماتے ہیں تمام نیکی و خیر و برکت علم کے سایہ میں حاصل ہوتی ہے اور تمام تنزلی و عقب ماندگی جہل کے سایہ میں انجام پاتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬