‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2018 - 11:29
News ID: 435592
فونت
آیت الله طه محمدی :
ہمدان کے امام جمعہ نے کہا : مسلمانوں اور عالمی سامراجی طاقت کے درمیان جنگ اسلحہ پر نہیں ہے بلکہ آج امریکا اور اس کے متحدین کے ساتھ ایران اور خطے کے مسلمانوں کے ساتھ جنگ حق اور باطل پر ہے ۔
آیت الله طه محمدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ہمدان صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله غیاث الدین طه محمدی نے اپنی تقریر میں کہا : روایت میں بیان ہوا ہے کہ منجی عالم بشریت امام زمانہ عج کے ظہور سے پہلے آٹھ میں سے پانچ دنیا کی آبادی تباہ ہو جائے گی اور یہ مسئلہ اس وقت تک تحقق حاصل نہیں ہوگا مگر یہ کہ دنیا کی طاقت ور ممالک کے درمیان جنگ ہو ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : امریکا اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ روایات آخر الزمان کا تحقق ہو رہا ہے ۔

ہمدان کے امام جمعہ نے کہا : افسوس کی بات ہے وہ چیز جو تشویش کا سبب ہو رہا ہے یہ ہے کہ انسانی معاشرے میں انسانیت کی ثقافت ختم ہو رہی ہے اور اسلام کے دشمن بھی انسانی معاشرے کو سخت نقصان پہوچانے کی مسلسل فکر میں مشغول ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : امریکا اور یورپ جنہوں نے کئی بار اسلام کے جنگ میں شکست کا سامنا کیا ہے پھر بھی ایک بار جوہری اسلحہ کا بہانہ لگا رہے ہیں تو کبھی پابندی کی دھمکی دے رہے ہیں اور اس وقت خطے میں جوہری اسلحہ کے بہانہ جنگ شروع کر دی ہیں ۔

ہمدان میں خبرگان کونسل کے نمائندے نے بیان کیا : مسلمانوں اور عالمی سامراجی طاقت کے درمیان جنگ اسلحہ پر نہیں ہے بلکہ آج امریکا اور اس کے متحدین کے ساتھ ایران اور خطے کے مسلمانوں کے ساتھ جنگ حق اور باطل پر ہے ۔

ہمدان کے امام جمعہ نے کہا : اسلام کے دشمن اس نتیجہ پر پہوچے ہیں کہ اہل بیت علیہم السلام اور اسلام کا مکتب الہی و حق مکتب ہے اور اس الہی دین کا مرکز اسلامی ایران ہے جس کی وجہ سے ایران سے دشمنی کی جا رہی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬