رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے اپنی ایک تقریر میں بیان کیا : خداوند عالم نے تبلیغ کے دو جامع و کامل وسیلہ پیغمبر اکرم (ص) کو عطا کیا ہے ، یہ دو وسیلہ حضرت کے زمانہ سے قیامت تک تمام انسانیت کے لئے حجت تمام کی ہے اور حجت ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : یہ دو وسیلہ انسان کے عقل و فطرت سے مکمل طور سے مرتبت ہیں اور وہ چیز جو انسان کی خلقت سے بے ربط ہو اس میں پایا نہیں جاتا ہے اس وجہ سے اس دو علم کی مخالفت عقل ، فطرت اور انسانیت کی مخالفت ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : ان دو وسیلہ میں نورانی کتاب قرآن کریم ہے اور دوسرا وہ وسیع علم ہے کہ خداوند عالم نے پیغمبر اکرم (ص) کو بعثت کے وقت عطا کیا ہے اسی وجہ سے حضرت رسول اکرم (ص) کی روایتیں جو اسلامی کتاب میں بیان ہوئی ہیں قرآن کریم کے ہم وزن ہے اور بشریت کی نجات و ہدایت کے لئے وسیلہ میں شمار ہوتا ہے ۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ خداوند عالم نے پیغمبر اکرم (ص) کی تمام سخن کی تاکید کی ہے اور قرآن کریم اس اہم کی طرف اشارہ کرتا ہے بیان کیا : خداوند عالم فرماتا ہے : اگر کوئی میرے رسول کی اطاعت کرے اس نے میری اطاعت کی ہے اس وجہ سے اس کی ہدایت کو قبول کرے اور اس کی طرف سے جو ممانعت ہوئی ہے اس پر عمل نہ کرے کیوں کہ اس کا سخن ہوا و ہوس کے مطابق نہیں ہے بلکہ علم و حکمت ہے ؛ یہ حکمت قرآن کریم اور علم پیغمبر اکرم (ص) ہے کہ جو انسان کو حکیم بنا سکتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/