‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2018 - 21:57
News ID: 435708
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی :
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایا: روحانیت و معنویت کا لوگوں کی زندگی سے ختم ہونے کا نتیجہ ظلم وجنایت ہے۔
سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے تاتارستان میں عیسائیوں کے اسقف اعظم سے ملاقات کے دوران کہا: توحیدی ادیان کا پیغام ؛ خدا کی بندگی، طغیان اور نفسانی خواہشات سے دوری اور اسی طرح اخلاقی اقدار کا تحفظ ہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: ایران میں توحیدی ادیان کے پیروکار من جملہ عیسائی، یہودی اور زرتشی وغیرہ صلح و امنیت کے ساتھ اپنے دوسرے مسلمان ہموطنوں کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ریاستی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل  کے اعلیٰ رکن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ لوگ عیسائیت،اسلام اور یھودیت کے نام سے شیطان کے راستے پر چل رہے ہیں اور پوری دنیا کے لوگوں پر ظلم و ستم کر رہے ہیں اوران کے حقوق پایمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ داعش اور القاعدہ وغیرہ اللہ اکبر کے نعرے لگا کر لوگوں کے سر کاٹ رہے ہیں اور لوگوں پر ظلم وستم کر رہے ہیں، آمریکہ اور صہیونی و سامراجی طاقتیں مسیحت و یھودیت کے نام پرلوگوں پر ظلم کررہی ہیں اور ان کے مال و اموال کو غارت کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا: ہم یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ نہ داعشی مسلمان ہیں نہ امریکہ عیسائی اور نہ اسرائیلی یھودی ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے اعلیٰ رکن نے کہا: حضرت موسیٰ (ع) اور حضرت عیسیٰ(ع) کی تعلیمات میں کہاں پر آیا ہے کہ مظلوموں پر ظلم کیا جائے ؟مظلوموں کو ان کے گھروں سے باہر نکال دیا جائے؟ کونسے ابراہیمی دین امریکیوں ، انگریزوں اور اسرائیلیوں کے ظلم کو عراق، سوریہ اور فلسطین کی عوام پر جائز جانتے ہیں؟

کائنات کی بنیاد حق کے غالب ہونے پر رکھی گئی ہے

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: سماج کی ترقی و تعالی کے لئے خدا کو معاشرتی و ذاتی میں محور قرار دینا ہوگا، اور اگر خدائی دستورات اور تعلیمات کو زندگی سے حذف کردیں گے تو اس کا نتیجہ خود خواہی ، ظلم اور ستم ہے۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: جس چیز کو پہلویوں نے ایران میں، اتاترکوں نے ترکیہ میں اور کمونیسٹوں نے سابقہ روس اور تاتارستان میں رائج کرنا چاہا وہ لوگوں کی زندگی سے خدا کو نکال باہر پھینکنا تھا۔ ان میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکا اور نہ ہو سکیں گے۔ خدا ہمیشہ سے انسان کی زندگی میں ہے اور اس کائنات کی بنیاد حقانیت اور حق کے غالب ہونے پر رکھی گئی ہے۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایا: خطے کے مسلمانوں اور ممالک کا اتحاد ویکجہتی یقیناً عالمی استکبار کو نا امید کرے گا ،جب تک ہمسایہ ممالک کا اتحاد برقرار رہے گا استکباری سازشیں مؤثر نہیں ہوں گی۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے بتایا: ہمیشہ سے مستکبروں نے لوگوں کی جہالت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ظلم کیا ، قوم وملت کو اپنے حقوق سے آشنا کروانا ؛ مستکبرین اور ظالموں سے مبارزہ کرنے کا بہترین راستہ ہے اور علمائے دین اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬