‫‫کیٹیگری‬ :
31 May 2018 - 11:41
News ID: 436108
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایرانی قوم کو امریکہ کی ایک ایسی حکومت کا سامنا ہے کہ جس نے اپنے دستخط شدہ معاہدے کو پیروں تلے روندا ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا ہےکہ ایرانی قوم بزدلانہ اور ظالمانہ نیز بین الاقوامی قوانین کے منافی دباؤ کے سامنے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔

حسن روحانی نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو امریکہ کی ایک ایسی حکومت کا سامنا ہے کہ جس نے اپنے دستخط شدہ معاہدے کو پیروں تلے روندا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ ثابت کئے جانے کی ضرورت ہے کہ ایرانی قوم ایک متحد، اور شجاع و بہادر قوم ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض عالمی طاقتیں اور خطے کے ممالک ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں جبکہ چند ایک ملکوں کو چھوڑ کر بیشتر ممالک ہمارے عزم کے معترف ہیں اور کہتے ہیں کہ ایران کا موقف صحیح ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬