01 June 2018 - 19:37
News ID: 436129
فونت
حجت الاسلام سید شمسی رضا :
ہندوستان کے مشہور مبلغ نے کہا : جو شخص اس ماہ میں کسی مؤمن کا روزہ افطار کرائے تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔
 سید شمسی رضا

ہندوستان کے مشہور مبلغ دین مبین اسلام حجت الاسلام سید سید شمسی رضا نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے خصوصی گفتگو میں رمضان مبارک کے برکات کے سلسلہ میں رسول اکرام ص کی تاکیدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خاص کر اس مہینہ میں خدا کی طرف رخ کرو، نمازوں  کے بعد اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھاؤ کہ یہ بہترین اوقات ہیں جن میں حق تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف نظر رحمت فرماتا ہے اور جو بندے اس وقت اس سے مناجات کرتے ہیں  وہ انکو جواب دیتا ہے اور جو بندے اسے پکارتے ہیں  ان کی پکار پر لبیک کہتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : رسول اکرام ص نے فرمایا : اے لوگو! اس میں  شک نہیں  کہ تمہاری جانیں گروی پڑی ہیں ۔ تم خدا سے مغفرت طلب کرکے ان کو چھڑانے کی کوشش کرو۔

حوزہ علمیہ ہندوستان کے مشہور استاد نے کہا :  گناہوں کے بوجھ سے دبی ہوئی کمر کو زیادہ سجدے کرکے  ہلکا کرنا چاہیئے کیونکہ خدا نے اپنی عزت و عظمت کی قسم کھارکھی ہے کہ اس مہینے میں  نمازیں پڑھنے اور سجدے کرنے والوں کو عذاب نہ دے گا اور قیامت میں ان کو جہنم کی آگ کا خوف نہ ہوگا ۔

سید شمسی رضا نے ماہ مبارک میں افطار کرانے کے اجر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جو شخص اس ماہ میں کسی مؤمن کا روزہ افطار کرائے تو اسے گناہوں کی بخشش اور ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے رسول اکرم ص کے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کیا : آنحضرتؐ کے اصحاب میں سے بعض نے عرض کی یا رسولؐ اللہ! ہم سب تو اس عمل کی توفیق نہیں رکھتے تب آپؐ نے فرمایا کہ تم افطار میں آدھی کھجور یا ایک گھونٹ شربت دے کر بھی خود کو آتشِ جہنم سے بچا سکتے ہو۔ کیونکہ حق تعالیٰ اس کو بھی پورا اجر دے گا جو اس سے کچھ زیادہ دینے کی توفیق نہ رکھتا ہو۔/۹۸۹/ف۹۱۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬