‫‫کیٹیگری‬ :
12 June 2018 - 14:37
News ID: 436250
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان :
قرآن کریم کے مفسر نے انسان کی دنیوی اہم ذمہ داری حق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت بیان کی اور کہا : بی دینی و فساد کا بنیادی سبب بے دینی و امام زمانہ (عج) سے غفلت ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان :

حق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت انسان کی اہم ذمہ داری ہے

قرآن کریم کے مفسر نے انسان کی دنیوی اہم ذمہ داری حق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت بیان کی اور کہا : بی دینی و فساد کا بنیادی سبب بے دینی و امام زمانہ (عج) سے غفلت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اپنی ایک تقریر کے درمیان دنیا کے سلسلی میں بیان کیا : انسان کے لئے بہترین جگہ دنیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : انسان عالم رحم میں خلق ہونے کی حالت میں ہے اور صرف اس کا جسم خداوند عالم کے احسان و کرامت سے فیض حاصل کر رہا ہے اور عالم برزخ جس کے سلسلہ میں قرآن کریم میں دو بار نام اور کنایہ سے بیان ہوا ہے صرف انسان کا روح اس عالم سے رابطہ رکھتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے عالم برزخ کی صفات کو بیان کرتے ہوئے کہا : عالم برزخ میں انسان کا روح اپنے اعمال کے نتیجہ سے نور و ظلمت کی صورت میں روبرو ہوگا مثال کے طور پر مومن کا روح برزخ کے نور میں بعض حقائق مشاہدہ کرتا ہے اور اسی طرح کافر انسان کا روح برزخ کی تاریکی میں بعض حقائق کو مشاہدہ کرتا ہے ۔

حوزہ علمیہ کے مشہور استاد نے بیان کیا : انسان اگر برزخ میں وارد ہوتا ہے تو اس کے بعد ہرگز دوبارہ دنیا میں واپس نہیں ہو سکتا بلکہ تیزی سے عالم قیامت کی طرف حرکت کرتا ہے اس وجہ سے جب تک برزخ میں ہے صبر کرنا پڑے گا ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے دنیا کے سلسلہ میں کہا : دنیا تنزلی کی جگہ ہے اور ترقی کی بھی جگہ ہے اور انسان کی ترقی و تکامل اس حد تک ہے  کہ انسان کو انسانیت سے نکالتا ہے اور جہاں تک ممکن ہو ترقی قبول کرتا ہے کہ آدمی دنیا میں خداوند عالم کے صفات کا مظہر ہو سکے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم توبہ کو قبول کرنے والا ہے کہا : جب تک انسان اس دنیا میں زندگی بسر کر رہا ہے وہ اپنے گناہ سے توبہ کر سکتا ہے اور خداوند عالم کی طرف سے اس جء گناہ بخش دی جا سکتی ہے لیکن جب برزخ میں چلا جاتا ہے تو خداوند عالم کے اس رحمت سے استفادہ نہیں کر سکتا ہے اس وجہ سے جہنم میں انسان کا جانا خداوند عالم سے تعلق نہیں رکھتا ہے اور صرف اس کا بہشت میں جانے کا رابطہ خداوند عالم سے مرتبط ہے کہ خداوند عالم نے اس امر کی طرف انسان کے لئے راستہ و رہنما عطا کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬