رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات یورپی یونین کے مستقل مندوب نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے ہٹ کر کوئی اور راستہ نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی نعم البدل ہے۔
یہ بات جاؤ ویلے ڈی المیڈا نے قرارداد 2231 پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ 12 سال طویل مذاکرات کا نتیجہ ہے جسے آج بین الاقوامی سطح پر بڑی اہمیت حاصل ہے۔
یورپی مندوب نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے، جب تک ایران اپنے وعدوں پر عمل کرتا رہے گا یورپی ممالک بھی اپنے عہد اور وعدوں پر قائم رہیں گے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے موثر نفاذ پر روس اور چین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایرانی عوام توقع رکھتے ہیں کہ انھیں اس معاہدے کے ثمرات ملے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/