رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، فری زون قشم کے ذمہ داروں نے وحیانی علوم بین الاقوامی سنٹر اسراء میں مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں اسلامی مارکیٹ کی توسیع کے شرائط و نظریات نیز استقامتی اقتصاد کے محقق ہونے کی تاکید کی ۔
انہوں نے مزید کہا: اگر انسان ، موت کی حقیقت سے آگاہ ہوجائے تو غبن اور اسمگلنگ جیسی چیزوں کو چھوڑ دے گا ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ زندگی کے تمام مرحلے میں عقلانیت کی بلادستی رہے کہا: جو ملت حق کے لئے قیام کرے وہ جاویدان اور زندہ قوم ہے ۔
وحیانی علوم بین الاقوامی سنٹر اسراء کے ذمہ دار نے اس ملاقات میں فری زون قشم تنظیم کے تعاون سے اسلامی مارکیٹ کے سلسلہ میں کتاب تحریر کئے جانے کی خبر دی ۔
فری زون قشم تنظیم کے ڈائریکٹرنے بھی اس علاقہ کی اقتصادی اور ثقافتی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸