‫‫کیٹیگری‬ :
11 July 2018 - 18:13
News ID: 436572
فونت
حجت الاسلام والمسلمین فاطمی نیا:
حوزه علمیه قم کے استاد نے کہا: واجبات کو فقط اطاعت الھی کی نیت سے انجام دیا جائے ، بالاترین نیت یہ ہے کہ انسان اسی نیت سے خدا کی عبادت کرے کہ جو لائق عبادت ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالله فاطمی نیا

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور استاد حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالله فاطمی نیا نے گذشتہ شب مسجد جامع ازگل میں صحیفہ سجادیہ کی دعاوں کی تفسیر کرتے ہوئے کہا کہ دعاوں کو روح کی ترقی کی نیت سے پڑھیں اور اس بات پر مطمئن رہیں کہ ضرور ثواب حاصل ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا: واجبات کو فقط اطاعت الھی کی نیت سے انجام دیا جائے اور بالاترین نیت یہ ہے کہ انسان اسی نیت سے خدا کی عبادت کرے کہ جو لائق عبادت ہے ، صحیفہ سجادیہ میں امام معصوم سے اس قدر دعائیں نقل ہونے کی بنیاد یہ ہے کہ حضرت امام سجاد نے اس قدر زیادہ مصیبتیں ، مشکلات اور ستم دیکھنے کے باوجود ایک لمحہ بھی کا خدا سے دوری نہیں کی اور حضرت کی محبت میں کمی نہ آئی ۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے بیان کیا: خدا کے سلسلہ میں ہمارے انبیاء ، اولیاء اور اماموں کی محبتیں ہمیشہ ثابت رہی ہیں جبکہ خدا نے ان سے سخت سے سخت امتحان لیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: امام سجاد(ع) فرماتے ہیں کہ ھرگز خدا سے یہ دعا نہ کریئے کہ وہ آپ کا امتحان نہ لے بلکہ اس سے یہ دعا کرئے کہ وہ آپ کا امتحان لے تاکہ آپ گمراہی سے محفوظ رہ سکیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین فاطمی نے بیان کیا : بہت سارے لوگ مقام امتحان میں ایمان و اعتقاد کو کھو دیتے ہیں ، مگر اولیاء الھی میں سے کسی نے بھی مصائب و مشکلات کے وقت موت کی درخواست نہیں کی کیوں کہ خدا سے موت کی درخواست قبیح اور مذموم عمل ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬