‫‫کیٹیگری‬ :
12 July 2018 - 08:54
News ID: 436575
فونت
حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اپیل کی ؛
حارہ حریک لبنان کے امام جمعہ نے خانوادگی مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے والدین کو اپنے اولاد کی تربیت کے لئے خاص اہتمام کرنے کی تاکید کی ہے ۔
حجت الاسلام سید علی فضل الله

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مشہور عالم دین اور حارہ حریک لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اپنی ایک تقریر میں خانوادہ مسائل کو حل کرنے کے لئے خاص اہتمام اور خانوادہ تنظیم کی مشکلات کو حل کرنے کی تاکید کی ہے ۔

حجت الاسلام فضل نے خانوادہ کو سماج و معاشرے کی ترقی کی بنیاد اور قوم کا مستقبل جانا ہے اور بیان کیا : خانوادہ کو صحیح اسلامی اصول و بنیاد کے ستون پر بنا کرنا چاہیئے تا کہ دشمن کی طرف سے کی جا رہی سیاسی و اقتصادی و سماجی سازش کو سمجھ سکیں اور اس سے مقابلہ کیا جا سکے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ جوان لڑکے و لڑکیوں کو ازدواجی زندگی اور ذمہ داری قبول کرنے اور بچوں کی صحیح تربیت کرنے کے لئے خاص تعلیم و آمادہ کرنے کی ضرورت ہے بیان کیا : ہمارے سماج کی بنیادی مشکلا یہ ہے کہ اپنے اولاد کو موجودہ رائج اصول کے تحت تربیت کرتے ہیں ۔ حالانکہ بچوں کی تربیت آئندہ کے حالات کو مد نظر رکھ کر کرنی چاہیئے ۔

حجت الاسلام سید علی فضل الله نے بیان کیا : اولاد کی تربیت میں اس نکتہ کی طرف توجہ ضروری ہے کہ اس وقت کے حالات بدل چکے ہیں اور اس وقت کا معاشرہ ہمارے والد و والدہ کے زمانہ سے کافی الگ ہو چکا ہے اس وجہ سے اپنے جوانوں کو اس نسل کے مطابق کربیت کرنے کی ضرورت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬