‫‫کیٹیگری‬ :
12 July 2018 - 21:30
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436584
فونت
کشمیر میں جہاں آپریشن جاری ہے وہیں اس آپریشن اور ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔
کشمیر مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کنڈی جنگلی علاقہ میں جاری آپریشن میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا فورسز نے دعوی کیا ہے۔

آپریشن کے دوران بدھ کو عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسر ایک زخمی ہوگیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی 47 راشٹریہ رائفلز (آر آر) نے 10 جولائی کو کپواڑہ کے کنڈی علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے ایک بڑے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل ترہگام میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے ایک 20 سالہ طالب علم جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ ترہگام میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ قصبے میں پہنچ گئے ہیں۔ علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جاتی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬