‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2018 - 19:16
News ID: 436629
فونت
آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے سربراہ نے خبر دی؛
آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے سربراہ نے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن میں غیر ایرانی زائرین کی فکری ضروت کے مناسب ثقافتی آثار کی نشر واشاعت کو اپنے دستور العمل میں سے قرار دیا۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حجت الاسلام والمسلمین سید محمود مرویان حسینی نے ایام عشرہ کرامت میں اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے پروگراموں کا تعارف کراتے ہوئے پریس کانفرنس میں غیرایرانی زائرین خصوصا عرب زبان اور اردوزبان زائرین کے وسیع پیمانے پر حضور کی طرف اشارہ کیا اور کہا: حرم مطہر رضوی میں ان محترم زائرین کی کثرت سے رفت آمد کے پیش نظر ضروری ہے کہ ان کی ضرورت اور ذوق کے تحت تحقیقات انجام دی جائیں تاکہ زیارت کے مخصوص ایام میں ان کی خدمت میں معرفت و ثقافت کے مخصوص پروڈیکسز پیش کیے جاسکیں۔

مرویان حسینی نے آستان قدس رضوی کے تحقیقات فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو ، عربی اور دیگر  زبانوں میں ترجمہ شدہ آثار پر تاکید کرتے ہوئےمزید کہا: اس سلسلے میں دو اثر "دانائی خاندان پیامبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" اور "اخلاق جہانی از زبان امام رضا علیہ السلام"انگلش زبان میں ترجمہ ہوچکے ہیں کہ جن کی عشرہ کرامت میں رونمائی کی جائے گی۔

انہوں نے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے ملکی و غیرملکی ثقافتی اداروں سے تعاون کے سلسلے میں اظہار خیال کیا: روس کےسن یطرزبورک عالمی میوزیم  نے اپنی اس میوزیم میں ایک سیکشن شیعہ شناسی کے عنوان سے مخصوص کیا ہے کہ جو اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کی درخواست و تعاون پر انجام پایا ہے ۔

آستان قدس رضوی کے تحقیقات فاؤنڈیشن کے سربراہ نے وضاحت کی: اس بات پر توجہ رکھتے ہوئے کہ حریم قدس رضوی خاندان اہل بیت علیہم السلام سے محبت و ارادت رکھنے والے شیعوں کی رفت و آمد کی جگہ ہے ، اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کی ذمہ داری ہے کہ ان زائرین کی ثقافتی ضرورت کی پیش بینی کرے اور اس سلسلے میں قدم اٹھائے۔

مرویان حسینی نے علمی خصوصی جلسات ، میٹنگس اور کانفرسیز کے سلسلے کو اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے کارناموں میں شمار کیا اور کہا:اس جلسات میں اسلامی علوم سے مربوط مسائل پر تبصرہ و تحلیل ہوتی ہے  کہ جن میں بعض شرکت کرنے والے دوسرے ممالک سے بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے عظیم پروجیکٹس میں سے یہ ہے کہ صاحبان اثر ، محققین کے ذریعہ تحقیق کی جائے اور غیرایرانی زائرین کی ضرورتوں کو سامنے لایا جائے کہ جس سے ہم کو امید ہے کہ یہ روش رضوی  ثقافت کی ترویج و تبلیغ میں انٹرنیشنل پیمانے پر موثر ثابت ہوگی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬