![بہرام قاسمی](/Original/1397/03/21/IMG17421727.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ نے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر عالمی عدالت انصاف میں شکایت دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کا مقصد ایران کے خلاف امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کا تدارک کرنا ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کی درخواست میں امریکہ کی جانب سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی اور خاص طور سے انیس سو پچپن کے ایران امریکہ دوستی معاہدے کی خلاف ورزی کے معاملات کو شامل کیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کے خلاف کیس سولہ جولائی کو باضابطہ طور پر دائر کردیا گیا ہے -
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا امریکی فیصلہ ایٹمی معاہدے کی شق نمبر چار، سات، آٹھ، نو، اور دس کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس بات کا پابند ہے کہ وہ مذکور معاہدے سمیت تمام عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند اور ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰