‫‫کیٹیگری‬ :
09 August 2018 - 22:25
News ID: 436827
فونت
حجت الاسلام مقتدیٰ صدر :
صدر تحریک کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکہ خطے کی حکومتوں کے خلاف دشمنی کا خوف بیان کر کے مختلف علاقوں میں استفادہ کرتا ہے۔
حجت الاسلام سید مقتدا صدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک کے سربراہ حجت الاسلام مقتدیٰ صدر نے علاقائی اقوام پر امریکی پابندیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ اقوام کے خلاف اقتصادی پابندی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

سید مقتدیٰ صدر نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں عراق میں نئی حکومت سازی، عراق کی صورتحال اور علاقائی حالات پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا خطے بالخصوص عراق امریکہ پالیسی جو پابندیاں اور محاصرے پر مبنی ہے، کی وجہ سے شدید حالات اور شرایط کا شکار ہے جبکہ خطی کی مظلوم اقوام بھی اس مصیبت سے نہیں بچیں۔

مقتدیٰ صدر نے کہا کہ یہ وہی کھانا اور ذلت کی سیاست ہے جسے امریکہ حکومتوں کے خلاف دشمنی کا بہانہ بنا کر مختلف علاقوں میں استفادہ کرتا ہے۔

انہوں نے امریکہ کو انتباہ کیا کہ اگر وہ اپنے ان فیصلوں پر نظرثانی نہ کرے تو ہم بھی علاقائی اقوام کو درپیش مشکلات اور نقصانات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬