‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2018 - 13:25
News ID: 436853
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی :
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کارآمد اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں طلباء کا جو کردار ہے وہ ملک و قوم کو اس کی اشد ضرورت ہے۔
سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام  سید ساجد علی نقوی نے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نوجوان طلباء کی فکری ،روحانی ، تعلیمی تربیت کیلئے چار روزہ مرکزی تربیتی ورکشاپ بعنوان صراط حسینی و مستحکم پاکستان کانفرنس کے اختتام پر جامعہ امام صادق جی 9/2 اسلام آبادمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباءکسی بھی تنظیم اور ملک کا اثاثہ ہیں جو مستقبل کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام  سید ساجد علی نقوی نے تربیتی ورکشاپ میں آئے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اقدار کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو اسوہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ اور ان کی آل کے تناظر میں تربیت دے کر معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بننے کیلئے کوشاں رہیںجو کہ دینِ اسلام کی بنیادی اساس کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کارآمد اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں طلباء کا جو کردار ہے وہ ملک و قوم کو اس کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی رہنمائی کیلئے علمائے کرام اور تنظیمی افراد کو پہلے سے زیادہ مثبت کرادار اداکرتے ہوئے طلباءکی تربیت میں اپنی کاوشوں کو تیز کرنا ہوگا۔

انہوں نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء تعلیم و تربیت سے آراستہ ہوکر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت و ترقی کیلئے مثبت کر دار ادا کریں ۔

حجت الاسلام  سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ طالب علم کسی بھی معاشرے کا مستقبل اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،۔ قوم کی ترقی کا انحصار نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔ آگے بڑھنے کیلئے اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے طلباءکی علمی تربیت اور ذہنی نشوونما بے حد ضروری ہے۔

قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام  سید ساجد علی نقوی کے خطاب سے قبل مذکورہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام  محمد رمضان توقیر، مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، جے ایس او پاکستان کے سیکرٹری نظارت حجت الاسلام  فرحت عباس جوادی اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غضنفر عباس ساجدی نے بھی شرکت کی اور طلباءسے خطاب بھی کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬