‫‫کیٹیگری‬ :
18 August 2018 - 14:16
News ID: 436899
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: جامعۃ الزھراء سلام اللہ علیھا کے قیام کا مقصد یہ ہے خواتین اس مرکز میں علم و تربیت کی سنگین ذمہ داریوں کو اٹھانے کا طریقہ سیکھ سکیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے جامعه الزهرا(س) قم میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی برکتوں میں سے ایک جامعۃ الزھراء سلام اللہ علیھا کا قیام ہے تاکہ خواتین اس مرکز میں علم و تربیت کی سنگین ذمہ داریوں کو اٹھانے کا طریقہ سیکھ سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا: البتہ بہت سارے قدامت پسند افراد نے انہیں اس راہ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ انہیں علمی اور سماجی فعالیتوں سے روک سکیں مگر الحمد للہ اسلامی جمھوریہ ایران نے ان قدامت پسند افراد کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سوره احزاب کی 35 ویں آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قران کریم نے مرد و زن کے ۱۰ گروہوں کے لئے اجرعظیم رکھا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬