رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفرسبحانی نے اپنے دفتر قم میں بعض شخصیتوں سے ملاقات میں کہا: شاید غدیر کے مانند کوئی بھی حدیث متواتر نہ ہو، اس قدر کے اہل سنت نے بھی اسے نقل کیا ہو ، لہذا غدیر ایک الھی واقعہ ہے کہ جسے معاشرے کے سامنے بخوبی بیان کیا جائے ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے معروف استاد نے غدیر کو اسلامی کا اتحاد وسیلہ بتاتے ہوئے اس دن مناسب پروگرام منعقد کئے جانے کی تاکید اور کہا: غدیر کی ترویج وحدانیت کی تقویت اور اتحاد کا باعث ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کا اعلان ایک الھی حکم تھا کہ جو مرسل آعظم(ص) کے ہاتھوں اعلان کیا گیا ، دوسری جانب وہ رسول اسلام(ص) جنہوں نے احکام الھی کی بنیادوں پر حکومت کا قیام کیا تھا اور لوگوں کی بہ نسبت بہت دل سوز تھے کس طرح لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیتے اور کسی کو اپنا جانشین نہ بناتے ؟
حضرت آیت الله سبحانی نے آیات قرآن کریم کی روشنی میں تاکید کی: امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کا ابلاغ اس قدر اہم تھا کہ اس سلسلے میں خداوند متعال نے فرمایا کہ اے رسول(ص) اگر آپ نے اسے نہیں پہونچایا تو گویا کچھ بھی کار رسالت نہیں انجام دیا اور اپنی رسالت کو مکمل نہیں کیا ، یہ چیز ولایت کی اہمیت کی بیانگر ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۷