‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2018 - 14:39
News ID: 436978
فونت
عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔
البرادعی

رسا ںیوز ایجنسی کی روسیا الیوم سے رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ادارے کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے فلسطین کے خلاف امریکی اقدامات پر عرب حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں امریکی آلہ کار قراردیا ہے۔

البرادعی نے کہا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کی 200 ملین ڈالر کی امداد بند کردی ہے جبکہ عرب ممالک کی امریکہ کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اکثر عرب ممالک، فلسطینی کے بارے میں امریکہ کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔

آل سعود جزیرۃ العرب میں اپنا اقتدار بچانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت پر انحصار کرتے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬