‫‫کیٹیگری‬ :
29 August 2018 - 21:20
News ID: 437004
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ بے ادب اور گستاخ امریکی حکام سے کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں ہوں گے آپ نے فرمایا کہ میں اس سلسلے میں پہلے بھی صراحت کے ساتھ اور مدلل طریقے سے بیان کر چکا ہوں-
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت  اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکا کے موجودہ گستاخ اور بے شرم حکام کے ساتھ کہ جنھوں نے ایرانیوں کے لئے تلواریں اپنی نیام سے باہر نکال رکھی ہیں، کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان نے بدھ کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی- اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سبھی امریکی حکومتیں ایران کے ساتھ مذاکرات کی خواہشمند تھیں۔ آپ نے فرمایا کہ امریکی حکومتوں کو ایران سے مذاکرات کی ضرورت اس لئے ہے کہ وہ دنیا والوں کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ ہم نے حتی اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی مذاکرات کی میز پر لانے  پر مجبور کر دیا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی صراحت کے ساتھ اور مدلل طریقے سے بیان کیا ہے امریکیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں ہوں گے-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے اور روز افزوں روابط اور اسی طرح یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فرمایا کہ یورپ کے ساتھ تعلقات اور مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن اس کام کے ساتھ ساتھ ایٹمی معاہدے اور اقتصادی معاملات میں ان سے امید بھی ختم کردینی چاہئے-

رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے اور پابندیوں جیسے مسائل میں یورپ کے نامناسب رویّے پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کے وعدوں پر پوری طرح یقین نہیں کرنا چاہئے بلکہ معاملات پر گہرائی سے نظر رکھنے کی ضرورت ہے-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایٹمی معاہدے کو قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ایک وسیلہ قرار دیا اور فرمایا کہ ایٹمی معاہدہ مقصد نہیں ہے بلکہ وسیلہ ہے  آپ نے فرمایا کہ اگر فطری طور پر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ اس وسیلے سے ہم اپنے قومی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتے تو اس سے الگ ہو جائیں گے-

آپ نے فرمایا کہ یورپی ملکوں کو ایران کے حکام کے بیان اور عمل سے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ان  کے اقدامات کا اسلامی جمہوریہ ایران مناسب جواب دے گا۔

  رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی حکام  کو چاہئے کہ وہ علوی حکومت کے معیارات کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں اور ملک کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے رات و دن کام کریں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے اسلامی نظام کے حکام کو چاہئے کہ وہ علوی حکومت کے معیارات یعنی انصاف، تقوا، سادگی اور پاکدامنی کو اپنا شعار بنا کر انہی معیاروں کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں-

  آپ نے  ملک کے اقتصادی مسائل  کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہوئے ملک کے اندر اتحاد و یکجہتی کی روز افزوں تقویت پر تاکید فرمائی-

رہبر انقلاب اسلامی  نے فرمایا کہ اقتصادی میدان میں پوری طاقت و توانائی کے ساتھ اور اعلی کیفیت اور زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے-

آپ نے حکام کو تاکید فرمائی کہ وہ اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے شب و روز اور بلاوقفہ کام کریں-

آپ نے ایران میں پائی جانے والی بے پناہ اقتصادی استعداد اور مواقع کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ بین الاقوامی مراکز نے بھی متعدد رپورٹوں میں اس بات کا  اعتراف کیا ہے کہ ایران میں ایسی بے شمار اقتصادی استعداد و مواقع پائے جاتے ہیں جن سے ابھی تک استفادہ ہی نہیں ہوا ہے اور ان اقتصادی توانائی اور مواقع کے لحاظ سے جن کو ابھی ہاتھ تک نہیں لگایا گیا ہے، ایران دنیا میں پہلے نمبر پر ہے-

آپ نے اقتصادی حکام کو تاکید فرمائی کہ وہ ایران کی ان استعداد و توانائیوں سے استفادہ کریں اور اس کے لئے منظم منصوبہ بندی کریں-

  صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان کی رہبر انقلاب اسلامی سے یہ ملاقات ہفتہ حکومت اور شہید صدر محمد علی رجائی اور شہید وزیر اعظم محمد جواد باہنر کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے انجام پائی-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬