‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2018 - 13:43
News ID: 437012
فونت
شب عید غدیر کی مناسبت سے؛
عید غدیر کی مناسبت سے حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کا حرم مطہر خوشیوں کا سماں تھا اور لاکھوں زائرین ومجاورین جشن ولایت و امامت منانے حرم رضوی میں حاضر ہوئے ۔
حرم امام رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعوں کی سب سے بڑی عید جس کو منانے پر امام رضا علیہ السلام بہت زیادہ تاکید فرماتے تھے ؛ زائرین و مجاورین کی جمع غفیر نے حرم امام ہشتم میں حاضر ہو کر عید غدیر کا جشن منایا۔

امام رضا علیہ السلام کا مقدس و نورانی آستان کو اسی مناسبت سے چراغاں کیا گیا تھا؛عود و عنبر اور گلاب کی خوشبو پورے حرم میں پھیلی ہوئی تھی ؛لاکھوں زائرین و مجاورین نے اس عید اکبر کی مناسبت سے بارگاہ قدسی میں سجدہ شکر بجا لایا۔

نقارہ بجانے والے خادموں نے مغربین کی نماز ختم ہونے پر حرم حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے سنہری گنبد کی طرف منہ کر کے نقارہ بجائے اور عید غدیر کی مناسبت سے پورے حرم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ؛ خاندان عصمت وطہارت علیہم السلام کے محبوں اور عقیدت مندوں نے حرم رضوی میں عید غدیر کا جشن جوش و خروش سے منایا۔

حرم رضوی تک اختتام پذیر ہونے والے تمام روڈ زائرین ومجاورین سے بھرے ہوئے تھے ؛ مٹھائی، شربت اور ٹافیاں زائرین کے درمیان تقسیم کی گئیں اور انہیں عید غیر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی گئی۔

اس عید اکبر کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کی جانب سے حرم رضوی میں زائرین و مجاورین کے لئے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا تھا جو شیڈول کے مطابق چھ بجے شروع ہو گئے اور کل رات تک لگاتار جاری رہیں گے۔

اہلبیت اطہار(ع) کے ذاکروں نے قصیدے پڑھے، حجج الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور سید حسین حسینی قمی نے خطاب فرمایا، امیر المومنین علی علیہ السلام کی شان میں منقبتیں پڑھیں گئیں ، دعای امین اللہ کی قرائت وغیرہ من جملہ شب عید غدیر کے پروگرام تھے جنہیں صحن جامع رضوی میں منعقد کیا گیا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬