‫‫کیٹیگری‬ :
01 September 2018 - 22:19
News ID: 437036
فونت
حجت ‌الاسلام محمد قاسمی:
حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ جن لوگوں کا امریکا سے مذاکرہ پر اصرار ہے وہ جان لیں کہ امریکا سے مذاکرہ کا نتیجہ ذلت و بدبختی کے سوا کچھ بھی نہیں کہا: عصر حاضر میں ملت ایران کی پیروزی کا رمز و راز امریکا کی غندہ گردی کے مقابل استقامت ہے ۔
حجت ‌الاسلام محمد قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد حجت ‌الاسلام محمد قاسمی نے عشرہ امامت و ولایت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: آج ہمارا ملک امامت و ولایت کے زیر سایہ دنیا ایک قدرت مند ملک بن چکا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن ایک عرصہ سے اسلامی معاشرہ میں ولایت کو کمزور کرنا چاہتا ہے کہا: مگر عوام کی ہوشیاری اور بیداری کے سبب دن بہ دن ملک میں ولایت کی منزلت محکم تر اور بہتر ہوتی گئی ہے ۔

حجت ‌الاسلام محمد قاسمی نے ایٹمی معاھدہ اور یوروپین ممالک کے وعدوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہمیں یورپین ممالک کے کئے ہوئے وعدوں سے دل نہیں لگانا چاہئے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا سے مذاکرہ اب ملت ایران کے حق میں بہتر نہیں ہے کہا: امریکا ایک ظالم ، ڈیکٹیٹر اور غندہ کی گردی کی فکر کا حامل ملک ہے کہ جو کسی بھی بین الاقوامی معاھدہ پر پابند نہیں ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ جن لوگوں کا امریکا سے مذاکرہ پر اصرار ہے وہ جان لیں کہ امریکا سے مذاکرہ کا نتیجہ ذلت و بدبختی کے سوا کچھ بھی نہیں کہا: عصر حاضر میں ملت ایران کی پیروزی کا رمز و راز امریکا کی غندہ گردی کے مقابل استقامت ہے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬