‫‫کیٹیگری‬ :
03 September 2018 - 18:52
News ID: 437045
فونت
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو سہولیات فراہم کرنے پر تاکید کی ہے۔
عمران خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین خاص طور پر ایام محرم میں زیارت کے لئے ایران اور عراق کا سفر کرنے والے زائرین کی روان‍گی سے مربوط مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ہوئے خصوصی اجلاس میں پاکستانی وزارت داخلہ کے عہدیداروں اور سیکورٹی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اڑتالیس گھنٹے میں اس سلسلے میں موثر اور نئی اسٹرٹیجی تیار کرلیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں ایام محرم میں ایران اور عراق کا سفر کرنے والے پاکستانی زائرین کی سیکورٹی کو اپنی حکومت کی ترجیحات میں قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی وزارت داخلہ کے عہدیداروں اور سیکورٹی اداروں کے افسران سے کہا ہے کہ وہ زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر نیا روڈ میپ اور حکمت عملی تیار کرلیں۔

واضح رہے کہ سالانہ لاکھوں پاکستانی زائرین مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی زیارت کے لئے ایران کا سفر کرتے ہیں  یا پھر یہاں کی زیارت کے ساتھ ساتھ  ایران کے راستے ہی عراق کے  بھی مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جاتے ہیں۔ پچھلے چند برسوں کے دوران کوئٹہ سے تفتان کے راستے میں پاکستانی زائرین پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں سیکڑوں زائرین شہید ہوچکے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬