رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہونے کیلئے بنیادی تعلیم ’’درس خارج‘‘ کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض حسین نجفی ہفتہ میں 5 دن درس خارج دیتے ہیں، جس میں لاہور سے علما اور طلبا شریک ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ درس خارج عراق، شام اور ایران کے بعد پاکستان میں کراچی اور حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں جاری ہے، جو کہ کسی بھی عالم دین کو مجتہد کے درجہ پر فائز ہونے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔
اجتہاد، دور حاضر کی ضروریات اور جدید مسائل کا حل قرآن و حدیث سے اخذ کرنے کا نام ہے، جو صرف وہ مجتہد ہی دے سکتا ہے، جسے قرآن مجید، حدیث، تفسیر، فقہ، فلسفہ، علم الرجال سمیت 30 سے زائد علوم و فنون پر عبور ہو۔
واضح رہے کہ 1980ء کی دہائی میں آیت اللہ حسن طاہری خرم آبادی نے لاہور میں درس خارج کا آغاز کیا تھا، جس میں لاہور سے 100 سے زائد علما و طلبا شریک ہوتے تھے۔/۹۸۸/ن۹۷۹/