![آیت الله بشیر نجفی](/Original/1397/06/24/IMG13491427.jpg)
رسا نیوز ایجنیسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ اصفہان کے زائروں کا ایک گروہ نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے نجف اشرف میں ان کے آفس پہوچ کر مرجع عظام سے ملاقات و گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله نجفی نے ان مقدس و عظیم مقام کی زیارت کی اہمیت و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : نجف اشرف اور کربلا معلی کا تقدس اہل بیت علیہم السلام کی برکات کی وجہ سے معنویت کی اعلی مراتب پر فائز ہے اس وجہ سے مومنین کو چاہیئے کہ اہل بیت عصمت و طہارت علیم السلام سے تمسک حاصل کریں ۔
انہوں نے مومن خانوادہ کو اسلام ناب محمدی کی تعلیم کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : واجبات کو انجام دینا اور حرام امور سے دوری سے ہی دنیا اور آخرت میں بھلائی ہے اس وجہ سے اس طرح کے مسائل میں ذرہ برابر کوتاہی نہیں کرنی چاہیئے ۔
مرجع تقلید نے اپنی گفتگو کے اختمامی مراحل میں صحیح راستہ پر اسلامی قوم کی اصلاح و ہدایت کے سلسلہ میں خداوند عالم سے دعا کی اور گفتگو کے اختمام پر لوگوں کے سوالات کا جواب دیا ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/