‫‫کیٹیگری‬ :
19 September 2018 - 22:27
News ID: 437188
فونت
امام رضا علیہ السلام کے روضہ میں امور زائرین و اماکن متبرکہ کے سربراہ نے شب عاشورا کی خطبہ خوانی کے سنتی پروگرام کے صحن انقلاب اسلامی میں منعقد ہونے کی خبر دی۔
خطبہ خوانی

کی خطبہ خوانی کا سنتی پروگرام بارگاہ امام رضا ع کے روضہ میں منعقد

امام رضا علیہ السلام کے روضہ میں امور زائرین و اماکن متبرکہ کے سربراہ نے شب عاشورا کی خطبہ خوانی کے سنتی پروگرام  کے صحن انقلاب اسلامی میں منعقد ہونے کی خبر دی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ میں امور زائرین و اماکن متبرکہ کے سربراہ سید خلیل منبتی نے کہا : شب عاشورا حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے خادمین نماز مغرب و عشاء کے بعد آستان قدس رضوی کے مرکزی آرگنائزیشن چہار شہداء سے اپنے ہاتھوں میں شمع روشن کیے ہوئے شیرازی روڈ سے ہوتے ہوئے حرم مطہررضوی  میں مشرف ہوں گے اور نوحہ خوانی و سوز خوانی برپا کریں گے ۔

انہوں نے بیان کیا : تمام خادمین حرم مطہررضوی کے صحن انقلاب اسلامی میں جمع ہوکر  عزاداری برپا کریں گے ، اس پروگرام میں تمام خادمین اورملک و صوبہ  کے سرکاری عہدے دار اپنے ہاتھوں میں روشن شمع لیے ہوئے اس شب سے مخصوص خطبہ کی قرائت کی جائے گی ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس خطبہ میں خداوندعالم کی وحدانیت کی گواہی ، پروردگار عالم کی حمد و ثنا اور رسول خدا پر درود و سلام اور اسی طرح  آئمہ طاہرین علیہ السلام  پر درود وسلام ہے ، شہداء اسلام و امام خمینی کی مغفرت کی دعا اور مقام معظم رہبری کی طول عمر کی دعا ہے اور پھر سید الشہداء حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت اقدس میں تسلیت پیش کریں گے ۔

انہوں نے کہا : صحن انقلاب کا 40 فیصد حصہ زائرین سے مخصوص ہوگا تاکہ اس صحن میں موجودہ زائرین بھی اس عظیم پروگرام سے استفادہ کرسکیں اور ان کے علاوہ باقی تمام زائرین بھی حرم مطہررضوی کے تمام صحنوں میں نصب شدہ اسکرین کے ذریعہ شب عاشورا کے مخصوص خطبہ خوانی پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ میں امور زائرین و اماکن متبرکہ کے سربراہ نے کہا: اسی طرح وہ تمام زائرین کہ جن کے ہاتھوں میں روشن شمع موجود ہے ان کے لیے حرم مطہررضوی میں رفت و آمد کے لیے مخصوص جگہ مدنظر رکھی گئی ہے تاکہ وہ اپنے ہاتھوں میں روشن شمع کو اس کی مخصوص جگہ پر رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ مراسم خطبہ خوانی حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کی سنتی پروگرام ہے جو خاص مناسبتوں سے منعقد کی جاتی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬