‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2018 - 22:28
News ID: 437244
فونت
حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی :
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نےکہا کہ ریاستی اداروں کی طرف سے عزاداری کے جلوسوں میں رکاوٹ مقبوضہ کشمیر کے بعد پنجاب میں نظر آئی۔
حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام شہری آزادیوں اور مسلمہ آئینی حقوق کی بنیاد ہے جسے گذشتہ حکومت کی طرح نئی حکومت بھی پامال کر رہی ہے، اب تو غیر اسلامی ممالک میں بھی عزاداری کیلئے کوئی پابندی نہیں لیکن افسوس کہ حکومت کو بدنام کرنیوالے عناصر اوچھے ہتھکنڈوں سے مذہبی آزادیوں کو مجروح کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ مجالس کے انعقاد پر مقدمات، عزاداری کو محدود کرنے کی سابقہ پالیسیوں کا تسلسل تبدیلی کے دعووں کی صریح نفی ہے۔ ریاستی اداروں کی طرف سے عزاداری کے جلوسوں میں رکاوٹ مقبوضہ کشمیر کے بعد پنجاب میں نظر آئی۔

لاہور میں علما کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی، حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی اور حجت الاسلام سید محمد تقی نقوی جیسی جلیل القدر علمی شخصیات کی مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی پنجاب حکومت کا مذموم اقدام ہے جس سے حکومت کو شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ پابندیوں کے ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کو واپس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان سابقہ حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے رہے ہیں مگر اہم قومی مسائل پر وزیراعظم کے متضاد بیانات اس منصب کے شایان شان نہیں۔

حجت الاسلام نیاز نقوی نے کہا کہ محرم میں سیکورٹی انتظامات بہتر ہوئے، ماہ صفر کے آخر تک انتظامیہ اور امن و امان کے ادارے مجالس کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں، تاہم جلوسوں کو کرفیو کے ماحول سے نکالا جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬