رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے گذشتہ شب اقوام متحدہ کے عمومی اجلاس میں ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا : تنازعہ و تشدد و ویرانی و تباہی کی بیج تم لوگوں نے اور خطے میں موجود تمہارے نوکر مرتجع حکومتوں نے بوئی ہے ۔ امریکا اور اس کی تسلط پسندانہ حامی حکومتوں کی طرف سے براہ راست یا با واسطہ ظلم و زیادتی فلسطین اور عراق و ایران کے مسلمان و غیر مسلمان عوام کے ذہن سے کبھی ختم نہیں ہوگا ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : امریکہ دنیا میں ظلم و ستم کا مظہر ہے اور دنیا بھر کے مظلوم اور حریت پسند امریکہ کے خلاف متحد ہورہے ہیں۔
جنرل محمد علی جعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکہ ، اسرائیل اور ان کے عرب اتحادی ممالک کے سنگین اور بہیمانہ جرائم کی فلسطین، یمن، عراق، شام اور ایران میں داستانیں زبان زد خاص و عام ہیں جو صدیوں لوگوں کو یاد رہے نگی ۔
انہوں نے یمن پر ظالم و جابر حکومتوں کی طرف سے جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : یمن کے انقلابی اور حریت پسند عوام پر امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے مظالم سے دنیا آگاہ ہے امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر یمن کے نہتے اور بے گناہ بچے ، خواتین عربوں کا خون بہا رہا ہے آج یمنی عوام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہیں۔
محمد علی جعفری نے تاکید کی : امریکہ آج دنیا میں ایران کو تنہا کرنے کے بجائے خود تنہا ہوگیا ہے اور امریکی صدر کی عالمی سطح پر کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے بیان کیا : امریکہ دنیا میں ظلم و ستم کی علامت بن گیا ہے اور دنیا کے حریت پسند اور مظلوم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف متحد ہورہے ہیں۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ گذشتہ شب اقوام متحدہ میں عمومی اجلاس کے درمیان تمہارے گھٹیا تقریر نے حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا وضاحت کی : تم نے ان کے ہنسنے کو دیکھا اور سنا ۔ یہ تمہاری فرضی قوت کو پامالی ہے تم مزاق بن چکے ہو ، امریکا اب پہلے سے زیادہ پستی کی طرف جا رہا ہے اور یہ ایک عظیم سیاسی رسوائی ہے ۔
محمد علی جعفری نے تاکید کی : ایران اور خطے کی عوام بھی تمہارے مضحکہ خیز بیان پر ہنس رہے ہیں لیکن ان کی آواز تم نہیں سن پا رہے ہو ۔/۹۸۹/ف۹۷۳