‫‫کیٹیگری‬ :
29 September 2018 - 19:50
News ID: 437272
فونت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ جیسا کے ایرانیوں کے لیے بہت زیادہ محبوب مرکز ہے اسی طرح دنیا بھر کے شیعوں کے لیے پناہ گاہ و ملجا و ماوی ہے۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "یورگین یورفسکی " روس کے سیاح و مشرق شناس ایک شخصیت ہیں کہ جو اپنے گھروالوں کے ہمراہ ایران تشریف لائے ہوئے ہیں ، ان کا یہی عقید ہ ہے۔ وہ اپنے اس سفر کے متعلق کہتے ہیں : ہم دو ہفتہ سے ایران آئے ہوئے ہیں اور اس دوران شہر تبریز، ارومیہ اور اصفہان کا سفر کیا اور ان شہروں کی ثقافتی و سیاحتی جاذبیت کو دیکھ کر لذت محسوس کی۔

انہوں نے مزید کہا: ایرانی لوگ قومی لحاظ سے مختلف ہیں اور ہرایک قوم کے اپنے اپنے علیحدہ آداب و رسوم ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ثقافتی لحاظ سے پوری دنیا سے بے نیاز ہیں  اور مہمان نوازی اور خوش اخلاقی ان کی فطرت میں سموئی ہوئی ہے ۔

یورفسکی نے مزید کہا: اب تک ہم پانچ مرتبہ ایران آ چکے ہيں اور ان سفروں میں 2 مرتبہ مشہد مقدس کا سفر کیا اور میں تمام سیاحوں کو اس مقدس شہر کی سیاحت کے لیے تاکید کرتا ہوں ۔

اس سیاح نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہونے پر اپنے احساسات کا اظہار کیا اور کہا: روس میں معنویت کا اصلا وجود نہیں ہے اور اس احساس کو وہاں درک نہیں کیا جاسکتا اور اس مقدس مکان کی عرفانی و معنوی حس کو بیان کرنا بہت سخت ہے۔

انہوں نے کہا: میں شیعہ مذہب کی عظیم عظیم شخصیتوں سے واقف ہوں اور ان کی زندگی کا مطالعہ کیا ہے اور ان کے کرامات و معجزات کو بہت زیادہ سنا ہے ۔ حقیقت میں اس طرح کے ماحول کی توصیف و تعریف اور ایسی شخصیتوں کے بارے میں ایک یا چند جملے بولنا آسان نہیں ہیں۔ اور ان کے بارے میں مختصر گفتگو کرنا بھی انصاف و عدالت سے خارج ہے ۔

اس روسی مشرق شناس نے کہا: اس مقدس مکان میں چند لحظہ بھی قیام کرنا میرے لیے آرام بخش ہے اور میں چاہتا ہوں بار بار مشہد مقدس کا سفر کرتا رہوں ۔ مجھ کو سب سے زیادہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ اچھا لگا

"ساموئل لوزا ارفسکی" یہ ایک اور روسی سیاح ہیں کہ جنہوں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کا دیدار کیا اور اور اس میں معنوی و دینی معماری کی توصیف کرتے ہوئے کہا: اس مکان کی تعمیرات  بہت زيادہ خوبصورت ہے  کہ جو سیاحوں اور زائرین کے لیے جاذبیت رکھتی ہے اور یہاں گھنٹوں اس کے دیدار میں وقت گذارا جاسکتا ہے اور اس بارے میں عظیم مقالہ تحریر کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے اسلامی ثقافت و ہنر سے بہت زيادہ دلچسپی کا اظہار کیا اور اسی چیز کو مشہد مقدس کے  بار بار سفر کرنے کا سبب قراردیا  اور کہا: روضہ منورہ ہنر و معماری کے لحاظ سے دنیائے اسلام کا ایک عظیم مرکز ہے ۔

انہوں نے کہا : شاید ایران میں ہر سیاح کے لیے جاذیب پائی جاتی ہو لیکن میرے لیے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ  اور اس کا ہنر و تاریخ میرے لیے قابل دید اور باربار سفر کا سبب ہے۔

"سوزان ہانٹر" بھی پہلی مرتبہ ایران کے سفر پر آئے ہوئے ہیں  انہوں نے بھی ایران کو ایک تہذیب و تمدن کا حامل ملک اور ثقافتی لحاظ سے بے نیاز قرار دیا اور کہا: میں اپنے اس سفر سے پہلے سوچتا تھا کہ ایران بہت بدلا ہوا ہوگا میرا خیال بھی نہیں تھا کہ ایران اس قدر خوبصورت ہوگا  لیکن یہاں کا سفر کرکے میرے نظریات تبدیل ہوگئے۔

انہون نے کہا: ہم نے اس سفرکے دوران اصفہان ، شیراز، تہران ومشہد کا دیدار کیا اور ان شہروں کے قابل دید مقامات بہت زیادہ جاذبیت رکھتے ہیں لیکن کم فرصت ہونے کی وجہ سے مشہد مقدس کے تمام مقامات کا دیدار نہ کرسکے۔

قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کی جانب سے پروگرام کے تحت ان سیاحوں  کےلیے مقامات مقدس کا دیدار اور مرکزی لائبریری اور مرکزی میوزم کا دیدار تھا ۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬