‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2018 - 18:04
News ID: 437279
فونت
حجت الاسلام جناب سید حامد ملکوتی تبار :
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کے مابین ہمکاری انجام دینے والے اور ادارہ ارتباطات کے سربراہ نے بتایا: اسلامی ممالک کی کامیابی کا راز یک دلی اور اتحاد ویکجہتی ہے۔
سید حامد ملکوتی تبار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ ارتباطات کے سربراہ حجت الاسلام جناب سید حامد ملکوتی تبار نے اس ادارہ کی جانب سے لبنانی زائرین کے لئے منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران اسلامی ممالک کے مابین اتحاد و یکجہتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی دشمن کی سازشوں کو خنثیٰ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ دشمن امریکہ بھرپور کوشش کر رہا ہے تاکہ اسلامی ممالک کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈال سکے۔ وضاحت دیتے ہوئے کہا: امت مسلمہ کو چاہئے کہ اسلام دشمنوں کے مدّ مقابل ہوشیار رہیں تاکہ وہ اختلاف و تفرقہ کے ذریعہ اپنے پلید اہداف و مقاصد میں کامیاب نہ ہوں سکیں۔

ملکوتی تبار نے اھواز شہرمیں ہونے والے دہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اھواز میں ہونے والے دہشتگردانہ میں حملے میں ہمارے ھموطن شہید ہوئے جس کی وجہ سے عوام میں بھرپور غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ ہماری بیدار اور انقلابی عوام اس دہشتگردانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

ملکوتی تبار کا کہنا تھا: تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ آپس میں اس طرح سے تعلقات رکھیں کہ لوگ آسانی سے ان ممالک میں سفر کر سکیں کیوں کہ اسلامی ممالک کا آپس میں رابطہ ایک دوسرے کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا سبب بنے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬