
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی جیوپولیٹیکل مطالعہ کے مرکز کے سربراہ لئونیڈ ایواشف نے ایران کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف حالیہ میزائل حملے کو اس ملک کے اقتدار کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں سے مسلسل مقابلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شام کے مشرقی علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ اس ملک کی فوجی طاقت اور اقتدار کی علامت تھی۔
ایواشف نے کہا کہ ایران کے جنوبی شہر اہواز میں دہشتگرادنہ حملے کے صرف ایک ہفتے کے بعد دہشت گردوں کا بدلہ لینا یہ بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران کبھی بھی سر نہیں جھکائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مشرق وسطی میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک اچھا ماڈل ہے کیونکہ بعض ممالک دعوی کرتے ہیں کہ ان کے خلاف لڑ رہے ہیں مگر اصل میں ان کی حمایت کرتے ہیں۔
روسی اہلکار نے کہا کہ شام میں خلیج فارس کے بعض عرب ممالک دہشتگردوں کی مالی اور ہتھیاری امداد کر رہے ہیں ان ممالک کا مقصد شامی حکومت کی کمزوری اور اس کا خاتمہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/