سعودی عرب میں چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت و حفظ مقابلوں کی تقریب انعامات آج منعقد ہوگی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی عین الوطن سے رپورٹ کے مطابق، چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت، حفظ اور تفسیر مقابلوں کی تقریب انعامات آج شام کو منعقد ہورہی ہے
تقریب میں حفظ کل قرآن بمع تجوید و تفسیر، حفظ کل قرآن بمع تلاوت و تجوید، حفظ پندرہ پارے بمع تلاوت و تجوید اور حفظ پانچ پارے بمع تلاوت شامل تھے اور پوزیشن ہولڈرز میں مجموعی طور پر ڈیڑھ ملین ریال تقسیم کیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مدینہ منورہ میں منعقدہ چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت و حفظ میں 82 ممالک سے 116 قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے جبکہ مقابلے گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئے۔
حفظ پانچ پاروں کے مقابلے میں صرف مسلمان اقلیتی والے ممالک شامل تھے۔
چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت و حفظ کے ہمراہ ججز کی تربیت کا کورس بھی مدینہ منورہ میں منعقد کیا گیا جسمیں چوبیس ممالک کے اساتذہ شریک تھے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے