‫‫کیٹیگری‬ :
18 October 2018 - 18:11
News ID: 437438
فونت
آستان قدس رضوی ؛
مقدس مزارات اور متبرک آستانوں کے متولیوں کی باہمی نشست ؛ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز کی کاوشوں سے منعقد کی جائے گی۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس مزارات اور متبرک آستانوں کے متولیوں کی باہمی نشست؛ جسے رواں سال کے آذر ماہ(شمسی مہینہ) میں منعقد کیا جائے ، اس نشست کے دوران مقدس مزارات میں انجام دیئے اقدامات کی ایک رپورٹ پیش کی جائے گی اور اسی طرح عراقی و سورین مقدس مزارات کے متولیوں کےساتھ روابط میں توسیع اورخاص طور پر عالم اسلام کے مقدس مزارات کے متولیوں کے چوتھے اجلاس کے انعقاد کے لئے بھی تبادل نظرکی جائے گی۔

اس رپورٹ کے مطابق اس نشست میں مقدس مزارات اور ایران کے مقدس آستانوں کے متولیوں کی سپریم کونسل کے قانونی مسودہ پر دستخط بھی کئے جائیں گے اور اراکین کے لئے ضابطہ کار اور آئین نامہ  پر عمل درآمد کے لئے بھی بات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ کونسل کے اراکین کے سات ورکنگ گروپس کے لئے فعالیت کا طریقہ کار اور ذاتی تجربات کے تبادلہ اور اقدامات کے سلسلہ میں طریقہ کار کو مشترک طور پر ابلاغ کیا جائے گا۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی جناب حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کی میزبانی اور آستان مقدس حضرت معصومہ کے متولی آیت اللہ سعیدی ، آستان مقدس احمد بن موسیٰ الکاظم(ع) کے متولی آیت اللہ دستغیب،آستان مقدس حرم حضرت عبد العظیم حسنی جناب آیت اللہ ری شہری،مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان،ولی فقیہ کے نمائندے اور ملک کے ادارہ اوقاف کے سربراہ جناب حجت الاسلام والمسلمین محمدی اورامور حج وزیارت میں ولی فقیہ کے نمائندے(بعثہ مقام معظم رھبری) جناب حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر کی موجودگی میں اس نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔

کہا گیا ہے؛ مقدس مزارات کے متولیوں کے اجلاس کا انعقاد تین سال پہلے آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے حکم پر کیا گیااور آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی مرکز نے اس اجلاس کے انعقاد کے بعد مختلف مسائل میں مختلف نشستوں کا انعقاد کیا تاکہ ان مقدس مزارات کے درمیان مشترکہ اقدامات انجام دیئے جا سکیں۔  /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬