رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر میجیر جنرل محمد جعفری نے ایران میں سابق امریکی سفارت خانے (امریکی جاسوسی کے اڈے) پر قبضہ جما لینے کی 39 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ دیتے ہوئے ہوئے کہا : ہرگز ایران کو دھمکی نہ دے کیونکہ ہم ابھی بھی طبس میں آپ کی فوجیں اور خلیج فارس میں آپ کے ملاحوں کے آہ ونالوں کو سن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر ایران میں امریکی سفارتخانے قائم رہتا تو اسلامی انقلاب کا کام بھی وہی پہلی دہائی میں ختم ہو گیا تھا۔
سردار جنرل جعفری نے امرکی سفارت خانہ کو ایک مفید اقدام جانا ہے اور کہا : حقیقت میں طلبا کے ذریعے امریکی سفارتخانے پر قبضہ کر لینا ایران کے لئے دوسرا انقلاب تھا۔
انہوں نے ایران کے خلاف امریکا کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی انقلاب کی 40 سالہ تاریخ میں امریکہ نے خطے میں ہمیشہ شکست کھائی ہے اور ایران کو فتح حاصل رہی ہے ۔ ایران کے خلاف دشمن کا آخری حربہ معیشتی جنگ ہے اس میں بھی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے بیان کیا : امریکا کی کھوکھلی و بناوٹی قدرت پستی کی طرف گامزن ہے اور آج کا امریکہ 40 سال پہلے والے امریکہ سے زیادہ کمزور نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا : ہمارے بعض حکام اس وقت بھی اس عمل کے خلاف تھے لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی سمیت بعض دیگر حکام نے اس عمل کی مکمل حمایت کی۔
سردار جنرل جعفری نے تاکید کی : اس دور میں عارضی لیبرل حکومت نے بھی انقلاب اسلامی کو منحرف کرنے کی بڑی کوشش کی ۔ چار نومبر در حقیقت امریکہ کی تاریخی شکست اور اس کی کھوکھلی طاقت کے ٹوٹنے کا دن ہے۔
جنرل جعفری نے کہا کہ چار نومبر کے دن کو حضرت امام رضوان اللہ تعالی نے دوسرے انقلاب سے تعبیر کیا ہے یہ دن در حقیقت انقلاب اسلامی کی امریکی طاغوت پر فتح کا دن ہے۔
جنرل جعفری نے کہا : امریکی فوج پر ایرانی فوج کا خوف و ہراس طاری ہے امریکی فوجی کمانڈروں کو ایرانی فوج کے ساتھ لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ ہماری فوج کے پختہ عزم و ایمان سے خوفزدہ ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : ہم نے بارہا امریکی اور برطانوی فوجیوں کو خلیج فارس میں گرفتار کرکے آزاد کیا ہے ہم نے ان پر ثابت کردیا ہے کہ ہم اپنے ملک کی کسی ریڈ لائن کو عبور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت عظيم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ایرانی طلباء ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔ ایران کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج گئيں۔/۹۸۹/ف۹۷۱/