‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2018 - 16:09
News ID: 437612
فونت
آیت الله حکیم نے مطالبہ کیا ؛
نجف اشرف کے مرجع تقلید نے بیان کیا : مستبصران دین کی خدمت اور اپنے عقیدہ کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں اور نیک اخلاق سے آراستہ رہیں ۔
آیت الله حکیم

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مغرب ممالک کے مستبصرین کا ایک گروہ نجف اشرف میں بارگاه مطهر امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشرف ہوئے اور ضمن میں نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات بھی کی ۔

حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے اس ملاقات میں دینی مراسم و حسینی مجالس و عزاداری کے قیام کی اہمیت اور اس میں حصہ لینے کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : سید الشهدا امام حسین علیہ السلام کی تحریک و قربانی شیعوں کی قدرت و عزت کا سبب ہوا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : آپ میں ہر شخص اور ہر مستبصرین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے دین و عقیدہ کے سلسلہ میں اپی ذمہ داری پر عمل کریں اور نیک اخلاق سے آراستہ رہیں ۔

مرجع تقلید احکام شرعی پر پابند ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے وضاحت کی : مستبصرین کو چاہیئے کہ اہل بیت علیہم السلام کے راہ میں قدم بڑھائیں یہاں تک کہ دشمنوں پر بھی ان کا احترام واجب ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : اہل بیت علیہم السلام کی زندگی کا راستہ قرآن کریم اور سیرہ بنی کریم حضرت محمد صلی الله علیہ و آله و سلم سے حاصل کیا گیا ہے ۔

حضرت آیت الله سید محمد سعید نے امام حسین علیہ السلام کی مجالس کے سلسلہ میں خاص توجہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بیان کیا : اس طرح کی مجالس و عزاداری میں آئمہ اطہار علیہم السلام کی مظلومیت و خاص کر سید الشهدا امام حسین علیہ السلام کی تحریک بیان کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ شیعیان حسینی تحریک کے ذریعہ عالمی قوم کی محبت کو اپنی طرف جذب کی ہے بیان کیا : آئمہ اطہار علیهم السلام کے لئے جو مجالس منعقد ہوتی ہیں وہ ان کے مکتب کی حفاظت کا سبب بنتی ہیں ۔

مرجع تقلید نے خداوند کریم سے زائرین کی زیارت قبول ہونے کی دعا کی اور کہا : تمام شیعوں کی ذمہ داری ہے کہ حق کی تبلیغ کے لئے تمام وسائل و امکانات سے استفادہ کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬