‫‫کیٹیگری‬ :
13 November 2018 - 15:17
News ID: 437649
فونت
امریکی خلاف ورزیوں کے برعکس ایران اب تک جوہری معاہدے سے متعلق کیے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے۔
عالمی جوہری ایجنسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی تیرہویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کردی۔

یہ بات بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب 'کاظم غریب آبادی' نے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کی 13ویں رپورٹ کے مطابق، ایران، 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے پر پابندی سے عمل کررہا ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کو ایران میں تمام جوہری مراکز تک رسائی حاصل ہے اور اس کے معائنہ کار تمام سرگرمیوں کا مختلف پہلووں سے جائزہ بھی لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی خلاف ورزیوں کے برعکس ایران اب تک جوہری معاہدے سے متعلق کیے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬